8 ستمبر 2026 - 15:47
ایرانی وزارت دفاع کا امریکا کو دوٹوک پیغام: امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ایران کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن‌الرضا نے کہا ہے کہ ایران ان امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جو ایران کے خلاف اقتصادی ناکہ بندی میں حصہ لیتے ہیں، اور جلد اس صلاحیت کے نتائج بھی دیکھے جائیں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کے قائم مقام وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل سید مجید ابن‌الرضا نے شہید امیر لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ عزیز نصیرزادہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید نصیرزادہ کے چار سالہ دفاعی منصوبے کو اسی عزم، رفتار اور طاقت کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے تمام ذمہ داران اسی راستے پر کام کر رہے ہیں اور دفاعی منصوبوں پر پوری قوت کے ساتھ عمل جاری ہے۔

امریکی جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کی ایران کی صلاحیت کے بارے میں سوال پر قائم مقام وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں کہا:

"یقین رکھیں، ہمارے پاس یہ صلاحیت موجود ہے اور ان شاء اللہ اس کے نتائج بھی آپ دیکھیں گے۔"

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha